Advertisement

Canada election: Here’s what you need to know to vote (Urdu)

ووٹرز 21 اکتوبر کو بیلٹ باکس کی طرف جائیں گے۔
وہ فیصلہ کریں گے کہ Justin Trudeau کی Liberals کو دوبارہ منتخب کرنا ہے یا پھر کینیڈا کی اگلی حکومت بنانے کیلئے کسی اور پارٹی کو منتخب کریں گے۔
43 ویں وفاقی الیکشن میں ووٹ کرنے کیلئے آپ کو جو کچھ جاننے کی ضرورت ہے وہ یہاں ہیں:
میں کس کیلئے ووٹ کر رہا/رہی ہوں اور میں ووٹ کہاں ڈالوں؟

ہر ووٹر ایک مخصوص پولنگ سٹیٹشن پر اپنا بیلٹ کاسٹ کرے گا جس کی نشاندہی ووٹر کے معلومات کے کارڈ پر ہے۔

Elections Canada توثیق شدہ پولنگ سٹیشنز اور ان کے مقامات کی فہرست بھی فراہم کرے گی جو کہ {1>یہاں<1} دستیاب ہوگی۔
تمام 338 رائیڈنگز میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست حاصل کرنے کیلئے {1>یہاں<1} کلک کریں۔
ووٹ کون دے سکتا ہے؟
:ووٹ دینے کیلئے ضروری ہے کہ آپ
– کینیڈا کے شہری ہوں
– 18 یا اس سے زائد سال کے ہوں
– اپنی شناخت اور پتہ کو ثابت کر سکتے ہوں
یہ چیک کرنے کیلئے کہ آیا آپ ووٹ دینے کیلئے رجسٹرڈ ہیں{1>،<1}{2>یہاں<2} کلک کریں۔
اگر آپ ابھی رجسٹرڈ نہیں ہیں تو مناسب دستاویزات کے ساتھ پولنگ سٹیشن پر بہ نفس نفیس بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
مجھے کون سی دستاویزات درکار ہوں گی؟
ووٹ دینے کیلئے، آپ کو اپنی شناخت اور پتہ ثابت کرنا ہوگا۔
ایسا کرنے کے دو طریقے یہاں ہیں:
اپنا ڈرائیونگ لائسنس یا کوئی بھی ایسی ID ساتھ لائیں جس میں آپ کا نام، تصویر اور پتہ موجود ہو اور جو کہ حکومت (وفاقی، صوبائی یا بلدیاتی) کی جانب سے جاری کردہ ہو۔
ID کی ایسی دو چیزیں دکھائیں جن میں آپ کا نام موجود ہو۔
ان میں سے کم از کم ایک میں آپ کا موجودہ پتہ ہونا چاہیئے۔
مثال کے طور پر، آپ پاسپورٹ اور یوٹیلٹی بل دونوں دکھا سکتے ہیں۔
آپ قبول کردہ IDs کی مکمل فہرست {1>یہاں<1} حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر میرے پاس ID نہ ہو تو کیا کروں؟
Elections Canada کے مطابق، آپ اب بھی بغیر ID کے اپنی شناخت اور پتہ تحریری طور پر بیان کر کے اور کسی سے اپنے حق میں گواہی دلوا کر ووٹ دے سکتے ہیں۔
وہ شخص اپنی شناخت اور پتہ کا ثبوت دینے کے قابل ہونا چاہیئے۔
میں ووٹ کب دے سکتا/سکتی ہوں؟
آپ ان دنوں میں وفاقی الیکشن میں ووٹ دے سکتے ہیں{1>:<1}
– 21 اکتوبر، 2019 کو الیکشن کے دن اپنے پولنگ کے مقام پر ووٹ دیں۔
– اگر آپ الیکشن کے دن نہ آ سکتے ہوں تو 11، 12، 13 اور 14 اکتوبر کو پیشگی پول مقامات کھلے ہوں گے۔
یہ مقامات آپ کے ووٹر کے معلومات کے کارڈ پر پرنٹ ہوں گے۔
– خصوصی بیلٹ کے ذریعہ آپ 15 اکتوبر تک Elections Canada کے کسی بھی دفتر پر بہ نفس نفیس ووٹ دے سکتے ہیں۔
جب تک کہ آپ شام 6 بجے سے پہلے درخواست دیتے ہیں، آپ میل کے ذریعے بھی ووٹ کر سکتے ہیں۔
15 اکتوبر کو ایسٹرن ٹائم۔
الیکشن کے دن پورے کینیڈا میں ووٹنگ کے اوقات (تمام اوقات مقامی ہیں):
نیوفاؤنڈلینڈ ٹائم:
صبح 8:30 سے شام 8:30 بجے۔
ایٹلانٹک ٹائم:
ایسٹرن ٹائم:
صبح 9:30 بجے سے شام 9:30 بجے۔
سنٹرل ٹائم{1>٭<1}:
ماؤنٹین ٹائم{1>٭<1}:
صبح 7:30 بجے سے شام 7:30 بجے۔
پیسیفک ٹائم:
صبح 7:00 بجے سے شام 7:00 بجے۔
کیا مجھے ووٹ دینے کیلئے دفتر سے وقفہ مل سکتا ہے؟
{1>کینیڈا کے قانون کے تحت، ہر آجر کیلئے اپنے ملازمین کو<1} الیکشن کے دن ووٹ دینے کیلئے پولز کھلے ہونے کے دوران {2>تنخواہ میں کمی کے بغیر<2} تین مسلسل گھنٹے دینا ضروری ہے۔
بے گھر افراد کیلئے ووٹنگ کی معلومات
اگر آپ بے گھر ہیں اور شیلٹر میں رہتے ہیں تو اپنے گھر کے پتہ کے طور پر شیلٹر کا پتہ استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ سڑک پر رہتے ہیں تو اس شیلٹر یا سوپ کچن کا پتہ اپنے گھر کے پتہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جہاں سے آپ سروسز حاصل کرتے ہیں۔
آپ کا پتہ ثابت کرنے کیلئے، آپ کی خاطر رہائش کی توثیق کا خط شیلٹر یا سوپ کچن کے کسی اہلکار کو پُر کرنا ہوگا۔
اگر آپ کے پاس ID نہ ہو تو آپ کسی سے گواہی حاصل کر سکتے ہیں تاہم ان کے پاس موجودہ پتہ کے ساتھ اپنی درست ID ہونا ضروری ہے۔
طلبا کیلئے ووٹنگ کی معلومات
دو جگہوں پر رہنے والے طلبا کو الیکشن کے مقاصد کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس جگہ کو وہ اپنا گھر مانتے ہیں۔
وہ جو بھی جگہ ہو انہیں اس کے پتہ کے ذریعے ووٹ کرنے کیلئے رجسٹر کرنا ہوگا۔
اگر آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو آپ میل کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں۔
اگر میں بیرون ملک مقیم کینیڈا کا/کی شہری ہوں تو کیا میں ووٹ دے سکتا/سکتی ہوں؟
جی ہاں۔
آپ {1>یہاں<1} کلک کر کے بین الاقوامی ووٹرز کے رجسٹر میں شامل ہو سکتے ہیں{2>،<2} اور آپ کو ایک ووٹنگ کٹ بھیج دی جائے گی۔
کسی پارٹی کو جیتنے کیلئے کتنی نشستیں درکار ہیں؟
اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں پارٹی کی 170 نشستیں ہونی چاہئیں۔
اقلیتی حکومت وہ پارٹی بناتی ہے جسے 170 سے کم نشستیں حاصل ہوں تاہم دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں زیادہ نشستیں ہوں۔

Advertisement

Sponsored content

AdChoices